انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی : (کوہ نور نیوز) امریکی ڈالر کی اونچی اڑان، انٹربینک میں تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر 80 پیسے کے اضافے سے 168 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 169 روپے 70 پیسے میں فروخت ہوا۔ اس سے قبل گذشتہ برس 26 اگست کو ڈالر انٹر بینک مارکیٹ میں 168 روپے 43 پیسے کی سطح پر پہنچا تھا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا جب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 168 روپے 02 پیسے سے بڑھ کر 168 روپے 10 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔