بوریوالا:: (ویب ڈیسک) ڈھابے سے زہریلا کھانا کھانے سے 27 مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی۔ ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق فیکٹری مزدوروں اور چرواہوں نے ڈھابے سے کھانا کھایا جس سے انکی حالت بگڑ گئی، اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں۔ متاثرہ افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال اور آر ایچ سی گگو منڈی منتقل کردیا گیا جبکہ ڈھابے کا مالک اور عملہ تالے لگا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ مزید پڑھیں